پاکستان
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات
وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی حالیہ میکرو اکنامک پیشرفت اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی، جس میں زیادہ تر امریکی سرمایہ کار شامل تھے۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور ملک کے دوہرے معاشی خسارے پر قابو پانے کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے برآمدات میں اضافے کی بدولت مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، اور افراط زر سنگل ڈیجٹ میں آچکا ہے۔ پالیسی ریٹ بھی درست سمت میں گامزن ہے، جس سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی حالیہ میکرو اکنامک پیشرفت اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے آگاہ کیا۔
وفد کو وزیر خزانہ نے حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اور ملک کو درپیش آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بات کی۔
پاکستان
پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی
پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان
صدر مملکت سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،شعبہ صحت کی ترقی میں اظہار دلچسپی
کاروباری وفد نے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا
صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی جس میں چین کے کاروباری وفد نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور چین کے اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے۔ گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر ترقی دینا میرا وژن تھا، گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا، پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں، چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔
چینی وفد نے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
علاقائی
خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحوں کے لیے کھول دیا
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی
پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔
اس موقع پرچین کے شہر تاشکرگن میں ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا،
اس دوران دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا اورآتش بازی کابھی مظاہرہ کیاگیا،تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی،وفد نے گِلگت بلتستان اور چین کے شمال مغربی علاقوں میں تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ذرائع تلاش کرنے کے لیے چینی حکومت کے حکام اور ٹریول ایجنٹوں سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان اور چین کے وفود نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
مارشل لاء میں ملوث جنوبی کوریا کے سابق وزیر دفاع کی خودکشی کی کوشش
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ