جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نےورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کےدوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نےورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کھیل کے میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی،پاکستان نےورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کےدوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔ اس سے قبل صبح پاکستاں نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی تھی.

پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی،نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی،ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو 3-11، 4-11اور 2-11 سے ہرایا،عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے 0-3 سے شکست دی تھی۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔  

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ  میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں  4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل  ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔   

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق  سکیورٹی  فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی  فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔  

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں  بم دھماکے میں جاں بحق

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ ان کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انتشار پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انتشار  پھیلانے کے لیے گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار پھیلانے کیلئے  گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں، اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے وفاق پر چڑھائی کی، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا، شہید نوجوانوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں؟

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پُرتشدد سیاست اور پُرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll