تجارت

اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں0.81 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کی معقول کمی متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 days ago پر Dec 13th 2024, 9:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

16 دسمبر 2024 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں0.81 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کی معقول کمی متوقع ہے۔

موجودہ 15 دن کے پہلے 12 دنوں میں حکام نے عالمی مارکیٹ میں شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی 0.81 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔ 

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،دس روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے، برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ، 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ جاری ہے۔

اگر شام کی صورتحال جلد مستحکم ہو جاتی ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔