عدالتی اور انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا جائزہ لے گی اور پھر ترامیم پیش کرے گی، ترجمان


شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کی نئی حکومت کے ترجمان عبیدہ ارناؤت نے بیان میں کہا کہ صدر بشارالاسد کی معزولی کے بعد آئین اور پارلیمنٹ 3 ماہ کی عبوری مدت کے لیے معطل رہیں گے۔
نئی شامی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایک عدالتی اور انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا جائزہ لے گی اور پھر ترامیم پیش کرے گی۔ موجودہ آئین 2012 کا ہے اور اس میں اسلام کو ریاستی مذہب کے طور پر متعین نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اقتدار کی منتقلی کے لیے اسد انتظامیہ کے سالویشن گورنمنٹ کے وزراء اور سابق وزراء کے درمیان منگل کو مذاکرات ہوں گے۔ عبوری دور 3 ماہ تک جاری رہے گا۔ اداروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی اور شامی عوام کے خلاف جرائم کرنے والوں کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ ہم مذہبی اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ عسکریت پسند گروپ حیات تحریر الشام کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے اتوار کوشام کے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا اور صدر بشار الاسد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
شام میں عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد اقتدار اور ملک چھوڑنے والے صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان اس وقت روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہے۔ روس نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 2 hours ago

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا فخر ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 hours ago

واٹر ٹریٹمنٹ سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر
- 2 hours ago

بھارت کا 6 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ خود فریبی ہے: چین کے سابق دفاعی اتاشی
- 2 hours ago

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 7 hours ago

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتا ہوں: اسد قیصر
- 2 hours ago

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے افسر کی مبینہ غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
- 2 hours ago

سیلاب متاثرہ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ کی میٹرک میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- 2 hours ago

مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ، 9 زخمی
- 6 hours ago

پہلی بارپاکستان فٹبال کی تاریخ میں بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
- 2 hours ago

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 hours ago
الو ارجن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار سے الجھ پڑے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
- 2 hours ago