پاکستان
پی ایس ایکس میں ایک اور تاریخی دن، انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا
100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا جبکہ ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 14 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
کھیل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سریز کا آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ
جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 11 رنز ، جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
دنیا
فرانس: فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک
فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا
فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں،
فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔
پاکستان
یونان کشتی حادثہ: صدر مملکت،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی مذمت،انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
وزیرِاعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیاگیا
یونان کے جنوبی جزیرے میں ہونے والے کشتی حادثے پر صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یونان کشتی حادثے میں ہونے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔
صدر مملکت نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیزکرنے پر زور دیتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین کےساتھ اظہارتعزیت کیا اور اہلخانہ کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔
یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا،یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے واٹس ایپ نمبر 00306943850188 کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جعلی ڈگری ثابت ہونے پرنادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے فارغ
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تفریح 2 دن پہلے
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
کھیل ایک دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار