جی این این سوشل

پاکستان

اگر پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو انکار نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی، مشیر برائے سیاسی امور

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگر پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو  انکار نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ
اگر پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو انکار نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں ہوگا، یہ 9 مئی واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتے، کیوں نہیں کہتے کے ان سے غلطی ہوئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف سے رابطہ کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے میثاق معیشت کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے لیکن بات چیت کا پیغام نہیں دیا، تحریکِ انصاف کا ہمارے لیے ابھی یہی پیغام ہے کہ ہم آپ سے کیوں مذاکرات کریں، اگر پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو کن کی تنصیبات اور گھروں پر حملہ کیا گیا، انہوں نے آفر کی ہے کہ صدقے دل سے معذرت کریں، پی ٹی آئی والے 9 مئی واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتے، پی ٹی آئی والے کیوں نہیں کہتے ان سے غلطی ہوئی ہے، یہ کہنا کہ 9 مئی کو ہم نہیں تھے، یہ تلخی بڑھانے والی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن کا معاملہ بیٹھ کر سلجھایا جاسکتا ہے، مدارس رجسٹریشن کے معاملے میں کوئی ڈیڈ لاک والی بات نظر نہیں آرہی۔ سوسائٹی ایکٹ یا وزارتِ تعلیم سے رجسٹرڈ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

دنیا

فرانس:  فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس:  فائرنگ سے 2 تارکین وطن سمیت 5 افراد ہلاک

فرانس کے شمالی شہرڈنکرک کے قریب فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی میڈیا  کے مطابق فائرنگ سے2 سیکیورٹی اہلکار جبکہ 2 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں،

فائرنگ کا واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کے قریب لون پلیج میں پیش آیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔

 رپورٹس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے، تارکین وطن کی عارضی پناہ گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یونان کشتی حادثہ: صدر مملکت،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی مذمت،انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیرِاعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونان کشتی حادثہ: صدر مملکت،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی مذمت،انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

یونان کے جنوبی جزیرے میں ہونے والے کشتی حادثے پر صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی  کی ہدایات کی ہیں۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے یونان  کشتی حادثے میں ہونے  قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ قبیح عمل ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔

صدر مملکت نے انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیزکرنے پر زور دیتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین کےساتھ اظہارتعزیت کیا اور اہلخانہ کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا،یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے واٹس ایپ نمبر 00306943850188 کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا  کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یونان: کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 47 کو بچایا لیا  گیا ، ترجمان دفتر خارجہ

گزشتہ روزیونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے ایک پاکستانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونان: کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق ، 47 کو بچایا لیا  گیا ، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے یونان میں ہونے والے  کشتی حادثے کے واقعے میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روزکشتی الٹنےکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ کشتی الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی ہیں ان کا کہنا تھا کہ تا ہم لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد کا تعین نہیں ہو سکا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، سفارتی اہلکار بچنے والے پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے جزیرہ کریٹ پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لاپتہ پاکستانی افراد کے متاثرین کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا گیا ہے، پاکستانی متاثرہ فیملیز 6943850188-0030 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے ایک پاکستانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعہ میں بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی شامل ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll