جی این این سوشل

تفریح

عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین امریکہ میں  انتقال کرگئے

لیجنڈ طبلہ نواز ذاکر حسین نے 73 برس عمر پائی، وہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین امریکہ میں  انتقال کرگئے
عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین امریکہ میں  انتقال کرگئے

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز ذاکر حسین امریکہ میں  انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین دل کے عارضے  میں مبتلا تھے،اور ذاکر سان  فرانسسکو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

لیجنڈ طبلہ نواز ذاکر حسین نے 73 برس عمر پائی، وہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے۔

ذاکر حسین  بھارت کے مشہور کلاسیکی موسیقاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی حکومت نے استاد ذاکر حسین کی فن کیلئے خدمات کے اعتراف پر 1988 میں پدما شری، 2002 میں پدما بھوشن اور 2023 میں بھارت کے دوسرے بڑے سول اعزاز پدما وی بھوشن سے نوازا، اس کے علاوہ انہوں نے کئی عالمی ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں 5 گریمی ایوارڈز بھی شامل ہیں اور ان میں سے 3 گریمی ایوارڈز رواں سال انہیں دیے گئے۔

دنیا

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر قائم یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

اسرائیل قبضہ جاری رکھے گا اور گولان کی پہاڑیوں پر یہودی آباد کاری کو بڑھائے گا،نیتن یاہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر قائم یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

 اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر موجودیہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کردیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق  وزیر اعظم نتین یاہو نے گولان پہاڑیوں پر موجود یہودی بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل گولان کی پہاڑیوں پر اپنا قبضہ جاری رکھے گا اورپہاڑیوں پر یہودی آباد کاری کو بڑھائے گا،نتین یاہو نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کو مضبوط کرنا اسرائیل کو مضبوط کرنے کے برابر ہے، اسرائیلی فوج گولان کی پہاڑیوں پر شام کے ساتھ بفر زون میں موجود رہے گی۔

دوسری جانب بشار الااسد کی حکومت کےخاتمے کے بعد شام پر اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں، صہیونی فوج نے شام کی فوجی تنصیبات پر ایک ہفتے میں 800 سے زائد دفعہ  بمباری کی۔

 اسرائیلی فضائی حملوں سے جنوبی شہر قنیطرہ کا سارا انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے،اسرائیل نے مزید تین شامی قصبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

شام کی موجودہ صورتحال پر  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے ،ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں زیر حراست اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

شام کی صورتحال سے متعلق گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ شام کے ساتھ تنازع میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، شام میں اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ممکنہ خطرات کو ناکام بنانا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے  برطرف کر دیا۔ 

 کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ  جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔ 

صدارتی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا  ہے کہ  صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عقیل بیگ  جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں

پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کی  ’’فلسطینی بیگ‘‘ کے ساتھ پارلیمنٹ آمد، بی جے پی کو مرچیں لگ گئیں

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی پیر کے روز فلسطینی ہینڈ بیگ کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں، جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بے جی پی ) کو مرچیں لگ گئیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کھل کر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کر رہی ہیں۔

نئی دہلی میں فلسطینی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز عابد الرازگ ابو جزر نے پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی اور انہیں کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب بی جے پی لیڈر سمبت پاترا نے پریانکا گاندھی کی وائرل تصویر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا ہے، چاہے اس کا مطلب ملک کے مفادات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس  سے قبل جون میں پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی حکومت کی بربریت پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کی تھی،انہوں نے کہا کہ غزہ کے معصوم لوگوں بشمول بچوں، خاندانوں اور کارکنوں کے لیے صرف بولنا ہی کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں خوفناک تشدد اور قتل و غارت پر مزید سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll