کھیل
جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب ون ڈے سیریز جاری ہے جہاں گزشتہ روز پہلے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دی۔
ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے۔
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ بیڈنگھم،کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زوری، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کاگیسو رباڈا، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، کائل ویریانے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسپنر کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے ،ان کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے آج اسکین ہوگا۔
کھیل
بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ایشون نے 106 ٹیسٹ ، 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی
بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، انہوں نے 106 ٹیسٹ ، 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔
روی چندر ایشون نے 106 ٹیسٹ میچوں میں 537 جبکہ ایک روزہ میچوں میں 156 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ایشون کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
پاکستان
سینیٹ کے بعدنیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی پیپلز پارٹی بعد میں لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی، وزیر قانون
سینیٹ کے بعد نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں قومی فرانزک ایجنسی بل 2024ء سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کردیا گیا۔ یہ بل وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیش کیا۔
پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ سے نیشنل فرانزک بل 2024ء منظور ہوکر آیا ہے اچھا بل ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے، اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا ہے، اس بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید رکھی گئی ہے، جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہیے جرمانہ دس لاکھ تو ہونا چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ اس بل میں ایک جگہ پر وزیر اعظم کا لفظ ہے باقی جگہوں پر وزیراعظم کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اس سے آگے جاکر مسائل پیدا ہوں گے، اگر آفیشل غلطی کرتا ہے تو جرمانہ صرف ایک لاکھ ہوگا اس جرمانے کی حد کو پانچ لاکھ تک کرنا چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے فرانزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہوگی شازیہ مری کی ترامیم آج ڈراپ کردیں یا وہ واپس لے لیں آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہوگی بعد میں شازیہ مری ترامیم لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024ء منظور کرلیا۔
پاکستان
فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
ھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے
فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج کے لیڈر نور ولی کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے۔
نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔ دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔
افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔ تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے، شزہ فاطمہ کا اعتراف
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں 3 روز مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان: منفی درجہ حرارت ہونے کے باعث گیس پائپ لائن جم گئی،سپلائی متاثر
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ہم نے کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
-
علاقائی 2 دن پہلے
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال