- Home
- News
ملٹری کورٹس کی 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں ، عوامی رد عمل سامنے آ گیا
عوام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں جو کہ بالکل ٹھیک اور قانون و آئین کے مطابق ہیں
9 مئی واقعات کے ملزمان کو سزا ئیں سنانے پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے صحیح معنوں میں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی۔
عوام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں جو کہ بالکل ٹھیک اور قانون و آئین کے مطابق ہیں ۔
عوامی رد عمل کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے گئے ، 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں، سیاسی پروپیگنڈے، جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کیلئے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ نفرت، جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات پر منظم حملے کیے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی، یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لیے ایک شدید صدمہ ہیں، 9 مئی کے واقعات زور دیتے ہیں کسی کو سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی۔
پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کو بہتر بنانے کےلئے بڑا اقدام
- an hour ago
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان
- 2 hours ago
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے موسم سرما کی دو ہفتے کی تعطیلات کا آغاز
- 15 minutes ago
امریکہ میں سزائے موت کے متعدد قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل
- an hour ago
امریکہ کا فوجی عدالتوں سے شہریوں کو سزائوں پر اظہار تشویش
- an hour ago
ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد خواجہ سراؤں کو اسکولوں اورفوج سے نکالنے کا اعلان
- an hour ago