- Home
- News
شدید دھند کے باعث عوام کی حفاظت کے پیش نظر مختلف موٹرویز کے سیکشنز بند
دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت محفوظ سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے
شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر مختلف موٹرویز کے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے ایم 3 کو سمندری سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت محفوظ سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔
ڈرائیور حضرات کو اپنی گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس استعمال کرنے، تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید برآں، کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ موٹرویز کو بند کرنے کا مقصد عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ
- 2 hours ago
سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 13 دہشت گردوں ہلاک
- 3 hours ago
آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،متعدد ہلاکتیں
- 4 hours ago
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
- 3 hours ago
آرمی چیف کی راولپنڈی کےکیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت
- 2 hours ago
دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے، وزیر اعظم
- 2 hours ago