دنیا

حوثیوں کا ایک دفعہ پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ،25 افراد زخمی

حملے سے بچنے کی کوشش میں 24 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اسرائیلی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 24 2024، 3:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حوثیوں کا ایک دفعہ پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ،25 افراد زخمی

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے ایک دفعہ پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس سے اسرائیلی شہروں میں بھگدڑ مچ گئی۔ 
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے گرا دیا۔ 
اسرائیلی حکام کے مطابق میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ 
اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے سے بچنے کی کوشش میں 24 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ 
واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔
اس سے قبل حوثیوں نے اسرائیل کے شہر تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا تھے جس کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے16 افراد زخمی ہو گئے تھے۔