پاکستان

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

تقریب میں مسیحی خواتین ، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کرکے ملک وقوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعائیں مانگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 گھنٹے قبل پر دسمبر 25 2024، 8:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے۔

کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری نے  بڑی تعدادمیں شرکت  کی۔حیدرآباد میں رات گئے سینٹ فرانس چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں مسیحی خواتین ، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کرکے ملک وقوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعائیں مانگی۔ فیصل آباد میں مسیحی خواتین نے کرسمس کے لیے خریداری کیں جبکہ گوجرانوالا کے کرسمس بازار میں مسیحی برادری کے لیے 20 فیصد تک ڈسکاؤنٹ تھا۔ 

ادھر کوئٹہ میں بیکریوں اور کیک شاپس میں کرسمس کے حوالے سے ڈیزائن کردہ کیکس کی دھوم ہے۔لاہور میں بھی مسیحی برادری کرسمس منانے کے لیے پرجوش ہے۔سرگودھا میں گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سکھر کےگرجا گھروں میں کرسمس کی خوشی میں کیک کا ٹےگئے۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی چرچز اور گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ مسیحی برادری نے گھروں کو کرسمس ٹریز سے مزین کرلیا۔

صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرسمس پر ہمیں امن، بھائی چارے اور محبت کے پیغام پر غور کرنا چاہیے ، حکومت پاکستان تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔