پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں،ممتاز زہرا بلوچ


اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زاہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان میں ائیر اسٹرائیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے پُرعزم ہے، بارڈر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کرتے ہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے اور یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کار پر توجہ دی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہمیت حاصل ہے، اور افغانستان میں امن و استحکام ہماری ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار دہشت گردی کے باوجود ہم افغانستان سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور افغانستان سکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ، تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کیلئے رابطہ میں رہتے ہیں۔
پریس بریفنگ میں ممتاز زہرا بلو چ نے مزید کہا کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہے، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے اور ملاقاتوں میں سکیورٹی صورتحال ، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیر خارجہ کی شرکت کا علم نہیں،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سال 2024پاکستان کی سفارت کاری کے حوالے سے اہم سال تھا،اس سا ل بیلاروس، چین،روس،چین، سعودی عرب سمیت دیگرممالک سےانڈراسٹینڈنگ بنی، وزیرخارجہ نےبیلجیم، مصر، ایران، سعودی عرب، برطانیہ اوردیگرممالک کےدورے کیے،جبکہ وزیراعظم اور صدر نے بھی 2024 میں مخلتف ممالک کے دورے کیے،اس سال پاکستان اورچین کے درمیان بھی مختلف ڈائیلاگ پر تبادلہ ہوا، وزیراعظم پاکستان نے چین کا اہم دورہ کیا، وزیراعظم نےاس سال چاربارسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر بھرپور آواز اٹھائی،ان کا مزید کہنا تھاکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ اہم علاقائی و عالمی امور پر تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔ اور یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کا خاتمہ اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا آغاز ایران کے ساتھ ملٹری اسٹرائیک سے ہوا،مگر اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ انگیجمنٹ ہوئی،اور بعدا زاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میںترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مین پھنسے پاکستانی محمد فہد کی وطن واپسی کیلئے بھارت سے بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان ہائی کمیشن دہلی کا بھارتی حکام سے رابطہ ہے۔

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- a day ago

پاکستان میں سونے کی قیمت کو لگ گئے پر، پھر بڑا اضافہ
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر، صومالی وزیر دفاع کا دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
- 13 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
- 16 hours ago
نئےبیلسٹک میزائل تجربے نے ہلچل مچا دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی
- 16 hours ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- a day ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- a day ago
جعلی دستاویزات بنا کر مالک کو پھنسانے کی کوشش، مرکزی ملزم گرفتار
- 16 hours ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 2 days ago
براڈ پیک حادثے میں ہلاک مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں
- 14 hours ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 2 days ago



