تجارت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ سینٹرل بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 26.10 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 hours ago پر Dec 26th 2024, 10:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سینٹرل بینک کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.08 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11.85 ارب ڈالر پر آگئے ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.51 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ سینٹرل بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 26.10 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ ملکی مجموعی ذخائر 16.63 ارب ڈالر سے کم ہوکر 16.37 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔