- Home
- News
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا
رواں سال 6 ہزار 199 اُمیدوار امتحان میں کامیاب، 13 ہزار812 طلبا ناکام رہے،تعلیمی بورڈ
لاہور:راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 6 ہزار 199 اُمیدوار امتحان میں کامیاب، 13 ہزار812 طلبا ناکام رہے،اسی طرح راولپنڈی بورڈ میں امتحانات میں کامیابی کا تناسب 30.91 رہا، 20 ہزار 295 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جبکہ 20 ہزار 54 طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں کل 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 31 ہزار 329 امیدوار فیل ہوئے جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔
اسی طرح گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتا ئج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں 34895 امیدواروں نے شرکت کی،امتحان میں 12985 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 21911 امیدوار ناکام رہے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.21 فیصد رہا۔
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، وفاقی وزیر توانائی
- 4 گھنٹے قبل
صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد
- 24 منٹ قبل
سکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر پرکارروائی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام
- 4 گھنٹے قبل
یکم جنوری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
تمام سیاستدانوں کو بیٹھ کر اتحاد سے بات کرنی چاہئے، رانا ثنااللہ
- 2 گھنٹے قبل
سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل