ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے کہاہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد/ کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔تاہم سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی12، سکردومنفی11، گوپس منفی 10 ، گلگت منفی08، قلات،استور منفی 06 ،کوئٹہ ، بگروٹ منفی 05 ،دیر،کالام ،زیارت اور پشین میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
ایرانی سفیر کی مولا نا فضل الرحمن سے ملاقات
- 2 گھنٹے قبل
کسی کو کراچی بند نہیں کرنے دیں گے ، وزیر داخلہ سندھ
- ایک منٹ قبل
نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب
- 9 منٹ قبل
وزیر اعظم کا دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
- 20 منٹ قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
- 2 گھنٹے قبل