ایتھوپیا میں شادی کیلئے جانیوالے لوگوں سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا،71 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے مشرقی حصے بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگرا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 days ago پر Dec 30th 2024, 1:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایتھوپیا میں شادی کیلئے جانیوالے لوگوں سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا،71 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں شادی کیلئے جانیوالے لوگوں سے بھرا ٹرک دریا میں جاگرا، واقعے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے مشرقی حصے بونا زوریا وردا کے گیلانہ پل پر ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگرا جس کے باعث 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں بونا جنرل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2018ء میں ایتھوپیا کے شمالی پہاڑی علاقے میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔

خیال رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نا ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔