خون جماتی سردی میں بارش، غزہ خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید

بارش کی وجہ سے خیموں میں بھی  پانی بھر گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 days ago پر Dec 31st 2024, 10:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خون جماتی سردی میں بارش، غزہ خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔پناہ گزین علاقوں، اسپتالوں پر بمباری ست گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں  40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر حماس کی جانب سے بھی  جوابی وار بھرپور انداز میں جاری ہیں، شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں خون جماتی سردی میں شدید بارش کے باعث کھلے آسمان تلے خیموں میں ٹھنڈ سے چھ بچوں سمیت سات فلسطینی شہید ہوگئے۔  اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے خیموں میں بھی  پانی بھر گیاجب کہ اب غزہ میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے اسپتالوں پر حملے بند کرنے اور کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ابو صفیہ اور عملے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔