Advertisement

پاکستانی وقت کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے اور آخر میں نیا سال کس ملک میں منایا جائےگا؟

پاکستانی وقت کے مطابق وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 31st 2024, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی وقت کے مطابق دنیا میں سب سے پہلے اور آخر میں نیا سال کس ملک میں منایا جائےگا؟

جب پاکستان میںسال 2025 کا آغاز ہوگا تو درحقیقت اس وقت تک دنیا  میں درجنوں ممالک نئے سال کو خوش آمدید کہہ چکے ہوں گےاور کچھ ممالک نئے سال کی آمد کا انتظار کر رہے ہوں گے۔
دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 2025 کا آغاز سب سے پہلے وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوگا، جبکہ اس کا اختتام امریکا میں ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق اس سال 2025 کا آغاز سہ پہر 3 بجے وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوگا۔
اس کے بعد 3 بج کر 15 منٹ پر نیوزی لینڈ کے Chatham آئی لینڈ جبکہ 4 بجے نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں سمیت سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فینکس آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں اور Tokelau میں 2025 کا آغاز ہوگا۔ اس موقع پر وہاں شاندار آتشبازی کی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کے بعد 2025 کا اگلا پڑاؤ روس کے دور دراز کے جزائز میں ہوگا جہاں پاکستان کے شام 5 بجتے ہی وہاں نیا سال شروع ہوگا۔
اسی طرح نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے نیا سال شروع ہوگا، براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2025 کا آغاز جاپان میں ہوگا، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوں گی۔
جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2025 پاکستان پہنچے گا۔ یہاں بھی پاکستانی عوام بھرپور طریقے سے جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہے گی۔
اسی طرح پاکستان کے بعد12 بج کر 30 منٹ افغانستان میں نیا سال شروع ہوگا،جبکہ رات 1 بجے آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، آرمینیا، روس کے ایک چھوٹے حصے، اومان، جارجیا کے بیشتر علاقوں، ری یونین آئی لینڈز، موریشس اور Seychelles میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔
ایران میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بج کر تیس منٹ پر ہوگا،جبکہ رات 2 بجے روس کے دارالحکومت ماسکو، ترکیہ، سعودی عرب، عراق، ایتھوپیا، صومالیہ اور کینیا سمیت 17 دیگر مقامات پر 2025 کا آغاز ہوگا۔
اسی طرح رات 3 بجے یونان، مصر، لبنان، روانڈا، رومانیہ اور 26 دیگر مقامات پر نیا سال شروع ہوگا۔جبکہ رات 4 بجے جرمنی، نائیجریا، الجزائر، اٹلی، بیلجیئم، مراکش، البانیہ، فرانس اور 38 دیگر مقامات پر 2025 کا آغاز ہوگا۔
5 بجےبرطانیہ، گرین لینڈ کے چھوٹے حصے، Cabo Verde اور Azores میں نیا سال شروع ہوگا۔
6 بجےگرین لینڈ کے بیشتر حصوں، برازیل کی ریاست Pernambuco، جنوبی جارجیا اور ساؤتھ سینڈوچ آئی لینڈز میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔ صبح7 بجےبرازیل کے بیشتر حصوں، ارجنٹینا، چلی کے بیشتر حصوں، یوروگوئے، انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں، پیراگوئے، فرنچ Guiana، فاک آئی لینڈز، Suriname۔ سینٹ پیری اور Miquelon میں نئے سال کا آغاز ہوگا
جس ملک میں سال 2025 کو دنیا میں سب سے آخر میں خوش آمدید کہا جائے گا وہ دنیا کی واحد سپر پاور امریکا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ صبح 11 بجے کے وقت نئے سال کا جشن شروع ہوگا۔

Advertisement
 دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ

 دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ

  • 6 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع 

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع 

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ 

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ 

  • 7 گھنٹے قبل
امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

  • 8 گھنٹے قبل
صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

  • 5 گھنٹے قبل
سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا 

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا 

  • 4 گھنٹے قبل
9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

  • 7 گھنٹے قبل
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

  • 2 گھنٹے قبل
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا

پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا

  • 4 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

  • 4 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement