محکمہ موسمیات کی جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی
جنوبی پنجاب میں دو سے 5 جنوری کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں ہونے والی بارشوں کے بعد ملک میں جاری سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےیکم سے پانچ جنوری کے دوران دیر، سوات، شانگلہ اور مہند میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،اسی طرح دوسے 6 جنوری تک اسلام آباد، پوٹھوہار، سرگودھا اور سینٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں دو سے 5 جنوری کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات اور ہرنائی میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بالائی سندھ میں 3 سے 4 جنوری تک بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں راستوں کی بندش کا اندیشہ ہے جبکہ بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بارشوں اور برفباری کے بعد ملک بھر میں سردی کی لہر آنے کی توقع ہے۔
پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب6ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر
- 2 گھنٹے قبل
کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت ،وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور دیگر کی لوئر کرم میں سرکاری قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت
- 13 منٹ قبل
لوئر کرم:ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کا واقعہ، پاراچنار کو جانے والےامدادی سامان کے قافلے کی کرم روانگی مؤخر
- 2 گھنٹے قبل
نیویارک کی عدالت کا نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل
شاری بلوچ،بلوچستان میں دہشت گردوں کی خواتین کے استحصال کی ہولناک مثال
- 2 گھنٹے قبل