دبئی نے نئے سال کا شوپنگ کیلینڈر جاری کردیا
شاپنگ کیلینڈر میں کئی ثقافتی سرگرمیاں، شاپنگ اور انٹرٹینمنٹ کے ایونٹس شامل ہیں
شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر آگئی ہے، دبئی میں ہوں گے پورا سال شاپنگ ایونٹس، دبئی فیسٹولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ نے نئے سال کا شوپنگ کیلینڈر جاری کردیا ہے۔
شاپنگ کیلینڈر میں کئی ثقافتی سرگرمیاں، شاپنگ اور انٹرٹینمنٹ کے ایونٹس شامل ہیں۔ کیلینڈر کا پہلا ایونٹ دبئی شاپنگ فیسٹول ہے، چھ دسمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ بارہ جنوری تک جاری رہے گا۔
چوبیس جنوری سے دو فروری تک چینی نیا سال منایا جائے گا۔ اس دوران شہر بھر میں آتش بازی، ثقافتی پرفارمنسز اور شاپنگ پروموشنز سمیت بہت کچھ ہوگا۔ دبئی فیشن سیزن بھی کیلینڈر کا حصہ ہے۔ جس کے دوران چاروں سیزنز کی کلیکشنز پیش کی جائیں گی۔
رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کے دوران بھی مختلف ایونٹس ترتیب دیئے جائیں گے۔ پچیس اپریل سے گیارہ مئی تک دبئی ای اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول منایا جائے گا۔ اس دوران شہر بھر میں سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور ایونٹس ہوں گے۔
سترہ سے چھبیس اکتوبر تک روشنیوں کا تہوار دیوالی منایا جائے گا۔ اس دوران دبئی کے بڑے ریٹیلرز خصوصی پیکیجز پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ یو اے ای کی قومی دن سمیت مختلف ایونٹس اس کیلینڈر کا حصہ ہیں۔
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 10 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 9 گھنٹے قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 8 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 11 گھنٹے قبل
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 11 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 10 گھنٹے قبل