سال 2025 کی پُرامید شروعات اور جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی
لوگ 2025 کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکبادیں دے رہے ہیں
پاکستان میں سال 2025 کا سورج نئی اُمنگیں لیے طلوع ہو گیا ہے، ملک میں نئے سال کے دن کا آغاز نماز فجر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ کراچی میں طلوع آفتاب کے خوبصورت مناظر دیکھے گئے، لیکن نئے سال کی خوشی میں ہوئی فائرنگ سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی سورج نے کرنیں بکھیریں۔ لوگ 2025 کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکبادیں دے رہے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے چوبیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو سول، جناح، عباسی اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں دو خاتون، 20 مرد اور تین بچے شامل ہیں۔
لیاقت آباد چار نمبر دارالسلام مسجد کے قیریب ایک 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا، لیاقت آباد بندھانی کالونی میں ایک 26 سالہ مرد زخمی ہوا، لیاقت آباد دو نمبر گجر نہاری کے قریب 33 سالہ مرد زخمی ہوا۔
اس کے علاوہ گلشن پیالہ ہوٹل پر 28 سالہ مرد، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14C چمن عطار مسجد کے قریب 32 سالہ مرد، گلزار ہجری پر 30 سالہ مرد، شاہ فیصل کالونی نمبر دو پر 25 سالہ خاتون، کورنگی چھ نمبر ڈگری کالج پر 19 سالہ مرد، طارق روڈ مدینہ مسجد پر 18 سالہ خاتون، ایف بی ایریا بلاک 14 میں 10 سالہ بچہ، کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 41 بی میں 25 سالہ مرد، لیاری عیدو لین امی عائشہ مسجد کے قریب 20 سالہ مرد، دستگیر بلاک نائن جاوید نہاری کے قریب 27 سالہ مرد اور ڈینسو ہال پر 23 سالہ مرد زخمی ہوا۔
لیاری چیل چوک پر 24 سالہ مرد، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے میں 22 سالہ مرد، لانڈھی چھ نمبرجوبلی مارٹ کے قریب 19 سالہ مرد، لیاری کلا کوٹ میں 10 سالہ بچہ، نشتر روڈ پر 55 سالہ مرد، لیاری آگرہ تاج میں 23 سالہ مرد، ملیر ماڈل کالونی ماڈل موڑ پر 17 سالہ نوجوان، منگھوپیر صائمہ عریبین ولاز میں 17 سالہ نوجوان، لیاقت آباد ڈاک خانہ پر 25 سالہ مرد، ملیر کالا بورڈ میں 11 سالہ بچہ اور اولڈ حاجی کیمپ گلی نمبر آٹھ میں25 سالہ مرد زخمی ہوا۔زخمیوں میں سے 7 کو سول ہسپتال، 7 کو جناح ہسپتال، 10 کو عباسی ہسپتال اور ایک کو پٹیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلشن معمار میں 2025 کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پکڑنے کے لیے کراچی پولیس نے پہلی بار ڈرون کیمرے کا بھی استعمال کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرے کی مدد سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈرون کیمرے کا استعمال کراچی کے ضلع کورنگی عوامی کالونی تھانے کی حدود میں کیا گیا۔
ملک بھر میں نئے سال کو پُرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ کراچی میں سال نو پر گورنر ہاؤس میں نان اسٹاپ آتش بازی کی گئی جو چالیس منٹ تک جاری رہی۔ گورنر ہاؤس میں قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا اور باغ ابن قاسم کلفٹن میں آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔سکھر میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں سب سے بڑی تقریب لینس ڈاؤن پُل پر منعقد کی گئی، ایک سو پینتیس سالہ پُل پر رنگ برنگی لائٹنگ کی گئی اور آتشبازی اور فائر ورکس سے سال 2025 کو خوش آمدید کہا گیا۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں آتش بازی کا نظارہ کیا۔
اسلام آباد اور پشاور میں بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں بھی نیو ائیر کی مناسبت سے آتش بازی کی گئی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نیو ائیر نائٹ منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 11 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 10 گھنٹے قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 8 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 12 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 9 گھنٹے قبل