معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی
مسٹر بیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی ہے
معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی ہے۔
مسٹر بیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
معروف یوٹیوبر کی یہ پوسٹ فوراً ہی وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا۔ یوٹیوبر نے کرسمس کے موقع پر لی گئی اپنی منگنی کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے لکھا ہے کہ ’’لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا‘‘۔ تصویر میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کرنے کےلیے گھٹنوں کے بل بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
مسٹر بیسٹ کی منگیتر تھیا نے اس موقع کے بارے میں بتایا کہ ہم گھر پر کرسمس کا اہتمام کررہے تھے اور ان کی فیملی بھی جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچی تھی اس لیے دونوں خاندان اس موقع پر موجود تھے۔ ہم تحائف کھول رہے تھے اور پھر آخری تحفے کےلیے اس نے مجھے آنکھیں بند کرنے کو کہا کیوں کہ وہ سرپرائز تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر بیسٹ کے پروپوز کرنے پر انہوں نے فوراً ہاں کہہ دی اور وہ بے انتہا خوش تھیں۔ یاد رہے کہ دونوں کی ملاقات سال 2022 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل