ٹیکنالوجی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنانام تبدیل کر لیا،نیا نام کیا رکھا؟

جسے آن لائن گیمنگ کلچر میں کافی مقبولیت ملی لیکن اب اکثر اسے انتہا پسند دائیں بازو کے نظریات سے جوڑا جاتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 2nd 2025, 2:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنانام تبدیل کر لیا،نیا نام کیا رکھا؟

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا، سپیس ایکس، ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے عارضی طور پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔
ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کرکے  Kekius Maximus  کیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔
 Kekius  ممکنہ طور پر لفظ kek  سے اخذ کیا گیا ہے اس کا مطلب زور سے ہنسنے  کے مترادف ہے جسے آن لائن گیمنگ کلچر میں کافی مقبولیت ملی لیکن اب اکثر اسے انتہا پسند دائیں بازو کے نظریات سے جوڑا جاتا ہے،اس کے علاوہ  Kek  قدیم مصری دیوتا کا نام بھی ہے جو اندھیرے کا دیوتا مانا جاتا ہے، اور اسے بعض اوقات مینڈک کے سر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔
ٹیسلا کے بانی نے اپنے نام کی تبدیلی پر ابھی تک کوئی وضاحتی پوسٹ جاری نہیں کی ہے تاہم مداح تجسس میں مبتلا ہیں اور یہ بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مسک نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟