ایف آئی اےنے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، جسے چھاپہ مار کارروائی میں عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اظہر اقبال سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث نکلا، اس نے شہری کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے تھے، لیبیا سے یورپ جانے کے دوران کشتی حادثے میں شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے دوسری کاروائی میں ملزم محمد افضال کو محلہ امرپورہ، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، یہ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے معصوم شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، اور کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرنے میں ملوث ہے، اور گزشتہ 6 سال سے مطلوب تھا۔
ملزم محمد افضال کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لاہور میں بھی انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلاتا رہا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ویزا فراڈ کر کے روپوش ہو جاتا تھا اور دوسرے شہروں سے آپریٹ کرنے لگتا تھا، دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے اسلام آباد اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے بعد انسانی اسمگلرز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
یونان اور لیبیا کشتی حادثوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے وزیر اعظم کے واضح احکامات جاری کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے اانسانی اسمگلرز سمیت اپنے محکمے کے افسران کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 4 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 4 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 4 گھنٹے قبل