Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ نے 2 ماہ کے دوران کتنے مقدمات نمٹائے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے مقدمات کے فوری فیصلے جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا گیا اور 28 اکتوبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک 7482 مقدمات نمٹائے،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 دن قبل پر جنوری 3 2025، 5:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ نے 2 ماہ کے دوران کتنے مقدمات نمٹائے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نمٹائے جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
ٓاس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدالت نے مقدمات کے فوری فیصلے جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا گیا اور 28 اکتوبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک 7482 مقدمات نمٹائے۔
سپریم کورٹ اعلامیے میںمزید کہا گیا کہ عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے رائے لینے کا عمل متعارف کرایا گیا، چیف جسٹس کے دور دراز اضلاع کے دوروں اور ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ مقدمات کی منصوبہ بندی، وسائل مختص کرنے اور انتظامی بہتری سے عدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا، عدالتی اصلاحات کے تحت ای حلف نامہ اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی۔
اعلامیے میں لکھا گیا انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی عدلیہ کے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے، سپریم کورٹ میں نئے مقدمات کے اندراج کی تعداد 2950 رہی، عدالتی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے جدید آئی ٹی سسٹم کا انضمام کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی ضروریات کے مطابق عدالتی نظام کو جوابدہ اور آسان بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

Advertisement