وزیر اعلیٰ پنجاب سے چینی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات، 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی
پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا، اپنے بچوں کو آئی ٹی میں میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں،مریم نواز


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے ثمرات نظر آنے لگ گئے،پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں نے 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز سےپنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد ملاقات کی اور پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی، جس کی وزیر اعلیٰ نے اصولی منظوری دے دی، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای- ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کریں گے۔
حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے کے لیے ا راضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی، ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا،منصوبے کے تحت چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کے لیے ٹریننگ بھی دے گی، لاہور میں چینی اشتراک کار سے اسمارٹ کنٹرو ل روم، اسمارٹ ٹریفک کنٹرول، اسمارٹ ٹرانسپورٹ، اسمارٹ سینی ٹیشن سینٹر قائم ہوگا۔
ملاقات میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا،۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹر بنانا چاہتے ہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا، اپنے بچوں کو آئی ٹی میں میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جہاں ان کی صدارت گوانگ ژو میں انویسٹمنٹ کانفرنس ہوئی تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےچینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوکل پرسن مقرر کرنے، ورکنگ گروپ اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے دورہ چین میں وزیر اعلی مریم نواز نے چینی حکومت اور ٹیک کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی تھی اور ان کو ہر طرح کے ساز گار ماحول کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل






