پشاورمیں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق،ایک زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 4th 2025, 3:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور:خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں ذاتی دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کے لےپولیس نے کارروائی شروع کردی ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ ورسک روڈ دیگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردی گیا۔
Advertisement
برازیلین ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا
- 2 گھنٹے قبل
مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل حکام کے پاس درخواست جمع کرا دی
- ایک گھنٹہ قبل
سابق ڈپٹی ا سپیکر پنجاب رولنگ کیس،سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل
طلبہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور نہ کسی کا ایندھن بنیں،وزیر اعلی مریم نواز
- ایک گھنٹہ قبل
کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، نہ ہی بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
- 6 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات