Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی یواےای کے صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اماراتی صدر نےپاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 5th 2025, 7:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی یواےای کے صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

رحیم یارخان:وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میںدونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ مفید اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کی اور قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں میں صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ اور تجارت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمدبن زید النہیان نے پاکستان کیساتھ معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر اماراتی صدر نےپاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی متحرک قیادت کی تعریف کی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر یواےای شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کےعوام کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا جب کہ  دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور ترقی کے لیےاپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement