89 پاکستانی خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت روانہ
بھارت سے 84 ہندو یاتری سوامی شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے
89 پاکستانی زائرین خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت روانہ جبکہ بھارت سے 84 ہندو یاتری سوامی شادارام کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
برصغیر پاک و ہند کے بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے 89 پاکستانی زائرین کا ایک گروپ اتوار کو لاہور کے واہگہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے بھارت میں داخل ہوا۔
صوفی بزرگ کی 813ویں برسی میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 500 پاکستانیوں نے ویزے کی درخواستیں دی تھیں، تاہم اسلام آباد میں بھارتی قونصل خانے نے صرف 102 درخواست گزاروں کو ایک ہفتے کے ویزے جاری کیے ہیں، درخواست گزاروں میں سے تیرہ ویزوں کے اجراء میں تاخیر ہوئی اور خراب موسم کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت سے 84 ہندو یاتری سوامی شادا رام کے 316ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، ہندو یاتری واہگہ بارڈر سے سندھ میں واقع شادانی دربار حیات پتافی گئے جہاں ساری تقریبات اور مذہبی رسومات منعقد ہوں گی۔
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر غور
- 3 گھنٹے قبل
سندھ حکومت کی زیر نگرانی بننے والی سڑکوں کی حالت بہتر ہے ، شرجیل میمن
- 3 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب نےنواز شریف ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
ایران میں گزشتہ سال 900 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی،31خواتین بھی شامل،رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل
ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
سپریم کورٹ آئینی بنچ سے آئندہ تین روز کی کاز لسٹ کینسل
- 3 گھنٹے قبل