دوسری جانب حماس نے اپنے جاری کیے گئےایک بیان میں حملے کی تعریف کی ہے لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی
مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور7 زخمی ہو گئے،حملہ فلسطینی گاؤں الفندوق میں ہوا ہے جو علاقے سے گزرنے والی مشرقی مغربی سڑکوں میں سے ایک ہے۔
اسرائیلی ریسکیو حکام نےتصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ فائرنگ میں دو خواتین اور ایک مرد مارا گیا۔
فلسطینیوں نے حالیہ برسوں میں اسرائیلیوں کے خلاف گولی باری، چھرا گھونپنے اور گاڑیوں سے ٹکرانے کے متعدد حملے کیے ہیں۔
دوسری جانب حماس نے اپنے جاری کیے گئےایک بیان میں حملے کی تعریف کی ہے لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے حالیہ برسوں میں اسرائیلیوں کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں۔ ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 838 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 6 hours ago
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 8 hours ago
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 8 hours ago
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 6 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 6 hours ago
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 6 hours ago