تبت، نیپال کھٹمنڈو، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے
تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں گر گئیں جب کہ 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال کھٹمنڈو، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چین میں تھا لیکن 200 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع کھٹمنڈو میں عمارتیں لرز گئیں، حکام کا کہنا ہے کہ وہ نقصان کے بارے میں جانچ کر رہے ہیں، زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے، جب کہ زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کاؤنٹی تھا، چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، تبت زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔
بھارتی مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے پانچ سے چھ سیکنڈز تک عمارتیں لرزتی رہیں تاہم فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
ژوب اور لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثات،8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی
- 2 گھنٹے قبل
سیاحوں کو لے جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیاتباہ، 3 افراد ہلاک
- 17 منٹ قبل
انسداد دہشت گردی عدالت نےوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا
- ایک منٹ قبل
راستوں کی بندش ،پارا چنار کو جانےوالا امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ
- 40 منٹ قبل
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل