قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 9:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
قومی شاہراہ پردھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے، عبدالحکیم موٹر وے ایم 3 کو بھی ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے۔
موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی
- 17 منٹ قبل
پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر نمایاں تیزی، ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے،امریکا
- 2 گھنٹے قبل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
آئین کے مطابق رولز معطل ہوتے ہیں، رائٹس معطل نہیں ہو سکتے، جسٹس جمال مندوخیل
- 34 منٹ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات