اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 12:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔
اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، صائم ایوب کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،ملک میں مجموعی تعداد69 ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل
فوربز نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، پہلے نمبر پر کون؟
- 10 منٹ قبل
آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، شیخ رشید
- 35 منٹ قبل
انسداد دہشت گردی عدالت نےوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
راستوں کی بندش ،پارا چنار کو جانےوالا امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ
- 2 گھنٹے قبل
سیاحوں کو لے جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیاتباہ، 3 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات