جسٹن ٹروڈومستعفی ، کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ
اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے،ٹرمپ
واشنگٹن:کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکاکی ریاست بن جانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب ان بڑے تجارتی خسارے کا شکار نہیں ہو سکتا جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا اس لیے وہ مستعفی ہو گئے۔
ٹرمپ نے کینیڈین شہریوں کے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے کینیڈین شہری امریکہ کی 51 ویں ریاست بننا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ ’ضم‘ ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہو گا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے ٹرمپ نےمزید کہا کہ امریکا میں ضم ہونے سے امریکا اور کینیڈا روسی اور چینی بحری جہازوں کے خطروں سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی قیادت اور وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں،تاہم وہ حکمران جماعت لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب تک جسٹن ٹروڈو نگراں کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
فوربز نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، پہلے نمبر پر کون؟
- 14 منٹ قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،ملک میں مجموعی تعداد69 ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل
آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، شیخ رشید
- 39 منٹ قبل
انسداد دہشت گردی عدالت نےوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
سیاحوں کو لے جانیوالا طیارہ سمندر میں گر گیاتباہ، 3 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
راستوں کی بندش ،پارا چنار کو جانےوالا امدادی سامان کا قافلہ ٹل سے واپس روانہ
- 2 گھنٹے قبل