کیاچیمپئینز ٹرافی میں انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا، مگر کیوں؟
انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 26 فروری کو لاہور میں میچ شیڈول ہے


لندن: برطانوی سیاستدانوں نے اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین پر عائد پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 26 فروری کو لاہور میں میچ شیڈول ہے۔
برطانوی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز میں کراس پارٹی گروپ سمیت ریفارم یو کے لیڈر نائجل فاریج اور لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیریمی کوربن نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کیساتھ ناروا سلوک ہونے پر آواز بلند کرے،اور ان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کا بائیکاٹ کرے۔
دوسری جانب آئی سی سی کا آئین بھی یہ کہتا ہے کہ تمام کونسل کےرکن ممالک خواتین کی کرکٹ کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریں اور اسی لیے بورڈ کو چاہیے کہ وہ افغانستان کے خلاف کوئی بھی دو طرفہ میچ یا اہم ایونٹس میں مقابلہ کرنے سے قاصر کردے۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان نے اقتدار میں واپسی کی تھی جس کے بعد ویمنز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ گزشتہ سال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
تاہم دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود انگلینڈ چمپئنز ٹرافی میں افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ نہیں کریگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنی پالیسی پر قائم ہے،انگلینڈ کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس میں افغانستان سے میچز کھیلے گا،تاہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیریز نہیں کھیلی جائے گی۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 6 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 9 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 9 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل






