ہ سال 2025 میں بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے کیونکہ ہم نے اس کا آغاز عمرے سے کیا اور اب زیارتیں کررہے ہیں،راکھی ساونت
راکھی ساونت مشہور بالی وڈ اداکارہ، رقاصہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں،راکھی ساونت نے نئے سال کے موقع نیو ائیر نائٹ پر مسجد نبوی ﷺ میں گزاری اور وہی سے انہوں نے اپنے پرستاروں کیلیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔
سوشل میڈیا پرجاری کیے جانی والی ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا کہ سال 2025 میں بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے کیونکہ ہم نے اس کا آغاز عمرے سے کیا اور اب زیارتیں کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا نئے سال کا جشن منارہی ہے اور مجھ سمیت اربوں کروڑوں مسلمان یہاں (مکہ، مدینہ) میں عبادات کیلیے موجود ہیں لیکن کوئی کسی سے دھکم پیل نہیں کررہا اور خاموش ہے ،ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہاں موجود ہر شخص اپنی عبادات اور اپنے و دوسروں کیلیے دعاؤں میں مصروف ہے، میں بھی سارے بیماریوں اور دوستوں کیلیے دعا کررہی ہوں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔
خیال رہے کہ راکھی ساونت ایک مشہور بھارتی اداکارہ ، رقاصہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے دو سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی تھی اور اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ دیا تھا۔
تاہم ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی پائی،علیحدگی کے بعد راکھی ساونت نے اسلامی روایات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا عمل جاری رکھا اور گزشتہ سال اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد عمرہ ادا کیا۔
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،ملک میں مجموعی تعداد69 ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل
کرم کشیدگی، 20 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ سیکیورٹی حصا ر میں بگن کے لیے روانہ
- 16 منٹ قبل
فوربز نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، پہلے نمبر پر کون؟
- 34 منٹ قبل
آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، شیخ رشید
- ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 8 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر
- 11 منٹ قبل