دہشت گردوں کو دی جانےوالی فنڈنگ کو ختم کیا جائے اور امریکہ کو بیرون ملک اپنے دشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیے،خط
واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
امریکی کانگریس کے رکن ٹم برشیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے خط لکھ دیا، اپنے خط میں ٹِم برشیٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کو دی جانے والی امریکی غیر ملکی امداد کو روک دیں۔
ٹم برشیٹ نے ٹیکس دہندگان کے ڈالروں کے استعمال کے بارے میں ”سخت تحفظات“ کا اظہار کیا جسے انہوں نے ”دہشت گردوں“ کی مالی معاونت کے ساتھ تشبیہ دی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کر رہی ہے ان کا مزید کہناتھا کہ سیکرٹری انٹونی بلنکن نےاعتراف کیا غیر سرکاری تنظیموں نے طالبان کو تقریباً 10ملین ڈالر کی رقم غیر ملکی امداد ٹیکس کی مد میں ادا کی۔
ٹم برشیٹ نے الزام عائد کیا کہ طالبان کو فنڈز فراہم کرنے سے دنیا بھر میں دہشتگردی کی مالی معاونت کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ غیر ملکی امداد کی مد میں ایسی فنڈنگ کو ختم کیا جائے اور امریکہ کو بیرون ملک اپنے دشمنوں کی مالی امداد نہیں کرنی چاہیے۔
سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- چند سیکنڈ قبل
بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھتے ہوئے تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی، بیرسٹر گوہر
- 3 منٹ قبل
کرم کشیدگی، 20 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ سیکیورٹی حصا ر میں بگن کے لیے روانہ
- 8 منٹ قبل
فوربز نےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، پہلے نمبر پر کون؟
- 27 منٹ قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،ملک میں مجموعی تعداد69 ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل
آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، شیخ رشید
- ایک گھنٹہ قبل