Advertisement

غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 60 سے زائد فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 hours ago پر Jan 9th 2025, 9:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 60 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ میں مواصلاتی کمپنی پر فضائی حملہ کیا جس میں ٹاور پر کام کرتے 4 ملازمین شدید زخمی ہوئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ 

دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ بدھ کے روز شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے3 فوجی ہلاک ہو گئے، جس سے فلسطینی علاقے میں اس کے جانی نقصان کی تعداد 399 ہو گئی۔اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔ 

ادھر غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کرانے کیلئے اسرائیلیوں نے احتجاج کیا اور  تل ابیب کی سڑکیں بند کردیں اور نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ فوری بند کرنے، یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا کہنا ہے جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، یہ ہم نہ کر پائے تو آنے والی انتظامیہ صدر بائیڈن کے دیے گئے معاہدے کو آگے بڑھائے گی۔

Advertisement
آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت :  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

  • 3 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف  حکومتی کریک ڈاؤن جاری

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری

  • 3 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا 
 بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب

نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب

  • 3 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا

عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا

  • 42 منٹ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا

ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا

  • 3 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
صومالین  سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات

صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات

  • 37 منٹ قبل
پاکستان  فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم

پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم

  • ایک گھنٹہ قبل
پیپلز پارٹی  کا  ن لیگ  کیخلاف  پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

  • 3 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں

وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں

  • 28 منٹ قبل
Advertisement