شدید برفباری سے کیل سے تاؤ بٹ شاہراہ نیلم بند ہوگئی


ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔
آزاد کشمیر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا، شدید برفباری سے کیل سے تاؤ بٹ شاہراہ نیلم بند ہوگئی، سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔
لہہ میں پارہ منفی 13 اور استور میں منفی 11 رہا، کالام میں منفی 9، گوپس منفی 8،قلات، سکردو میں منفی 7 رہا، کوئٹہ منفی 6، ہنزہ منفی 5، دروش، چترال، گلگت اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق صبح یا رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago





