شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے


غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ میں مواصلاتی کمپنی پر فضائی حملہ کیا جس میں ٹاور پر کام کرتے 4 ملازمین شدید زخمی ہوئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ بدھ کے روز شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے3 فوجی ہلاک ہو گئے، جس سے فلسطینی علاقے میں اس کے جانی نقصان کی تعداد 399 ہو گئی۔اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔
ادھر غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کرانے کیلئے اسرائیلیوں نے احتجاج کیا اور تل ابیب کی سڑکیں بند کردیں اور نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ فوری بند کرنے، یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا کہنا ہے جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، یہ ہم نہ کر پائے تو آنے والی انتظامیہ صدر بائیڈن کے دیے گئے معاہدے کو آگے بڑھائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 9 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 7 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 7 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 9 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 9 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 7 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 7 گھنٹے قبل