ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، سہولت کاری، ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے ،ترجمان


لکی مروت: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کارروائی کرتے ہوئے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو اس دوران تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے پائے گئے
ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نفری دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران محفوظ رہی۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، سہولت کاری، ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت شفیق نواز، گرد محمد مجاہد عرف جہادیار اور فدالرحمان عرف انس عرف گل کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن، موبائل فون اور نائٹ وژن گنز بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی بنوں نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل





