وزارت خزانہ کی جانب سے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے


اسلام آباد:وزرات خزانہ کے مطابق نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا جس کے مطابق بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی،
سرکلر کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی یہ منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا، کابینہ کیلئے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی۔
سرکلر کے مطابق، فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔
فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی،جبکہ فارن ایکسچینج کے لیے بجٹ کا تخمینہ 7 مئی تک جمع کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



