بورڈ نے 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کیا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا ہے۔
بورڈ نے 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024ء میں شامل کیا ہے۔
پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہوچکے ہیں۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا ہے کہ چاروں کھلاڑی پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں خاص مقام رکھتے ہیں،یہ کرکٹر ہمارے سفیر ہیں پی سی بی انہیں اعزاز دینے پر فخر محسوس کرتا ہے،مجھے امید ہے ہمارے کرکٹرزان عظیم کھلاڑیوں کےنقش قدم پر چلیں گے،ہمارے کرکٹرز نے عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔
انضمام الحق نے 1991ء سے 2007ء تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور 1992ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن رہے۔ مصباح الحق نے 2001ء سے 2017ء تک پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم 2016ء میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن پر آئی۔
مشتاق محمد نے 1959ء سے 1979ء تک پاکستان کی نمائندگی کی اور کپتان بھی رہے،1977ء میں ان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ جیتا۔
سعید انور نے 1989ء سے 2003ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بنائیں۔ 1996ء، 1999ء اور 2003ء کے ورلڈ کپ میں ان کی تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 16 hours ago

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- an hour ago

ایلون مسک کی امریکا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری
- an hour ago

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- 2 hours ago

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- an hour ago

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 14 hours ago

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 14 hours ago

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 13 hours ago

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- an hour ago
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- 3 hours ago

حماس کا 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے پر سخت ردعمل
- 12 minutes ago

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 14 hours ago