فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کےطحہ عشراتھ کو شکست دی۔محمد آصف نے فائنل مقابلہ 0-5فریمز سے اپنے نام کیا


کولمبو:پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کےطحہ عشراتھ کو شکست دی۔محمد آصف نے فائنل مقابلہ 0-5فریمز سے اپنے نام کیا،پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔انکی کامیابی کا اسکورر 3-99، 46-73، 38-58، 6-109 اور 0-74 رہا۔
ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیت لیا۔
اس قبل پہلےکھیلے جانے والے سیمی فائنل میں سری لنکا کےتھاہا ارشاتھ نے نیپال کے انکت مان کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے مات دی تھی۔
واضح رہے کہ محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونیوالی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔
دوسری جانب صدرمملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اوراسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتےہوئےکہا کہ محمد آصف نے سنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،وزیراعظم نےمحمد آصف کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago





