Advertisement
علاقائی

کوئٹہ : کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ، تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

3 روز قبل کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں دھماکا ہوا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 12 2025، 6:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ : کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ، تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا، ریسکیو آپریشن تین روز تک جاری رہا۔ کوئلہ کان میں پھنسے مزید دو کان کنوں کی لاشیں آج نکالی گئیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں دھماکا ہوا تھا ۔ میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے شانگلہ روانہ کی جائیں گی۔

محکمہ معدنیات کی جانب سے سنجدی کوئلہ کان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے لئے مراسلہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

Advertisement