دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق انگلنیڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر بدستور براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر برقرار ہیں ۔ڈیوڈ کانوائے چوتھے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پانچویں نمبر پر ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز کی نئی درجہ بندی میں باؤلنگ کی رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی نے پہلے نمبر پر جگہ بنا لی ، افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
آ ئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز کی نئی درجہ بندی میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈز کٹیگری میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ۔ٹیسٹ فارمیٹ کے بیٹنگ فارمیٹ میں کین ولیم سن پہلے ، اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 18 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 35 منٹ قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 19 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 39 منٹ قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- ایک دن قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 21 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل












