جی این این سوشل

صحت

کیا کورونا سے یاداشت متاثر ہوتی ہے ؟

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی علامات میں ایک اہم علامت سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی ہے، کورونا کے کچھ کیسز میں مریضوں کوسونگھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی کیفیت کو پیروسمیا یا اولفیکٹری ہیلوسینیشنز کہا جاتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیا کورونا سے یاداشت متاثر ہوتی ہے ؟
کیا کورونا سے یاداشت متاثر ہوتی ہے ؟

عالمی وبا کورونا وائرس   کی ان علامات میں سے کسی ایک میں بھی مبتلا ہونیوالا  شخص ڈپریشن  یا افسردگی کا شکار ہو سکتا ہے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق یادداشت کے کھو جانے سے جذبات اور یادیں بھی متاثر ہوتی ہیں، خاص طور پر طویل المعیاد یادیں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کے سامنے والے حصے میں موجود اولفیکٹری بلب کے ذریعے کسی بھی قسم کی بو کو پہچاننے میں مدد ملتی ہے۔ یہاں موجود اعصابی ریسیپٹرز کے ذریعے  خوشبو یا بدبو دماغ کے ان حصوں کو پہنچتی ہے جن کا تعلق جذبات اور یادداشت سے ہوتا  ہے۔یہی وجہ ہے کہ کسی نہ کسی چیز کی  بو سے   لوگوں کی یادیں بھی  منسلک ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی مخصوص بو کسی ایسی یاد کو جنم دے جو کچھ لوگوں کے لیے خوشگوار نہیں ہوتیں۔ اس سب سے یہ نتیجہ نکلا کہ سونگھنے کی حس ہمارے جذباتی تجربات سے وابستہ ہوتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق  سونگھنے کی حس اور افسردگی کے مابین ایک باہمی رشتہ ہے کیونکہ سونگھنے کے احساس سے محرومی  افسردگی کے جذبات کو تیز کرتا ہے اور یہ افسردگی سونگھنے کی حس کے احساس کے کھو جانے کا باعث بن سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 322  افراد کو شامل  کیا گیاجو کہ کورونا سے متاثر تھے  اور ان  کی سونگھنے کی حس مکمل یا جزوی طور پر غائب تھی، ان میں سے 56 فیصد افراد کاکہنا تھا کہ سونگھنے کی حس متاثر ہونے سے ان کی  زندگی میں خوشی جیسے غائب ہوگئی ہے جبکہ 43 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کا  اثر صرف ہمارے جذبات پر  نہیں ہوتا بلکہ یہ ہماری یادوں کو بھی ابھارتا ہے۔ذرا  تصور کریں کہ جذبات اور یادوں سے بھر پور زندگی سے اچانک یہ سب ختم ہو جائے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے دو ماہ بھی اگرمریض کی  سونگھنے کی حس بحال نہیں ہوئیں تو وہ  چند ٹوٹکوں کے ذریعے  اپنی حس کو واپس لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات

متاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے  بھی ہمراہ تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کااستقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ  نے ہمارے  گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ،ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll