صارف کسی بھی فورم پر چلا جائے، ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی، ساری کارروائی کی تفصیل اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے،لیسکو حکام


لاہور:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پاکستانی گلوکار جواد احمد پر بجلی چوری کے الزام میں 13 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔
کچھ روز قبل گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔
لیسکو حکام کے چھاپے کی اطلاع پر جواد احمد فوراً پہنچے اوراس موقع پر گلوکارکی لیسکو حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی،جس پرجواد احمد نے لیسکو حکام سے میٹر چھین لیا۔
لیسکو حکام کے مطابق گلوکار جواد احمد کے خلاف نواب ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، لیکن مقدمے میں تمام دفعات شامل نہ کرکے پولیس نے زیادتی کی ہے۔
حکام کامزید کہنا تھا کہ جواد احمد کو 27 ماہ کی بجائے صرف چھ ماہ کا ڈٹیکشن بل دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میٹر اب تک غائب ہے، میٹر ملنے پر بل زیادہ ڈالیں گے، بل کی مجموعی رقم 13 لاکھ روپے بنی ہے۔
لسیکو حکام نے کہا کہ صارف کسی بھی فورم پر چلا جائے، ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی، ساری کارروائی کی تفصیل اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل






