اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد
ڈی جی میجر جنرل عبدالمعیدنے معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات چیت کی اور اس کے تدارک کے لیے اینٹی نارکوٹکس کی کاوشوں کو اجاگر کیا


لاہور:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں جاری انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(UET) لاہور، اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کے اہم فیکلٹی ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔
آگاہی سیشن سےڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) نے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات چیت کی اور اس کے تدارک کے لیے اینٹی نارکوٹکس کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
طلباء نے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ گفتگو میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور متعدد سوالات کیے جن کے جامع جوابات فراہم کیے گئے۔
مزید برآں، طلباء اور فیکلٹی میں سے چند برانڈ ایمبیسڈرز بھی نامزد کیے گئے تاکہ اس پیغام کو وسیع پیمانے پر پھیلایا جا سکے۔

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 19 منٹ قبل

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- 4 گھنٹے قبل

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل